کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملک کا پہلاگرین بانڈ پاکستانی روپے میں لسٹ کر لیا گیا،گرین بانڈ قابلِ تجدید توانائی، صاف زرعی طریقوں اور گرین ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ماحولیاتی ہم آہنگ سرمایہ کاری کے لیے نجی سرمائے کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ملک کے پہلے پاکستانی روپے میں جاری گرین بانڈ کی لسٹنگ کے ساتھ پاکستان نے، پائیدار مالیاتی منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔برطانوی حکومت کے MOBILIST پروگرام کی تکنیکی معاونت سے تیار کردہ، پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ (PFSL) کا یہ گرین بانڈ قابلِ تجدید توانائی، صاف زرعی طریقوں اور گرین ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ماحولیاتی ہم آہنگ سرمایہ کاری کے لیے نجی سرمائے کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔