• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے عمران رہائی فورس کی تشکیل پر جواب طلب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے عمران خان کی رہائی کے لئے فورسʼʼتشکیل دینے کے اعلان ،پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء ، سہیل آفریدی سے 10روز کے اندر اندر جواب طلب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کے اندر کسی بھی قسم کی فورس کی تشکیل صرف آئینی ڈھانچہ کے اندر ہی ممکن ہے،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور سید ارشد حسین شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کو بھی نوٹس جاری کردیا۔دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا صوبائی کابینہ نے اس فورس کی تشکیل کی باقاعدہ اجازت دی ہے؟ تو فاضل وکیل نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاحال کابینہ کی جانب سے ایسی کوئی منظوری نہیں دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید