• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی میں روزانہ 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، عوام عاجز آگئے

پشاور ( وقائع نگار )چمکنی کے عوام 24 گھنٹوں میں 12 گھنٹے کی طویل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی رہنماؤں اور مشران نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو واپڈا کے اعلیٰ افسران کے ساتھ مل کر علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف فوری کارروائی کرے گی۔کمیٹی میں شامل رہنما پیپلز پارٹی خالد وقار خان کے مطابق مبینہ طور پر واپڈا کے بعض اہلکار اس بجلی چوری میں ملوث ہیں، جس کے نتیجے میں غیر قانونی کنکشنز کے ذریعے عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ کمیٹی نے واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے تاکہ عوام کو اس عذاب سے نجات مل سکے۔

پشاور سے مزید