پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دن دیہاڑے نامعلوم نقاب پوش ڈاکو نے گن پوائنٹ پر ناکہ لگا کر کئی افراد کو نقدی موبائل اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا۔ روزنامچہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں نامعلوم رہزنوں نے دن دیہاڑے کئی افراد کو لاکھوں کے موبائل, نئی موٹر سائیکل اور 90 ہزار سے زیادہ کی نقدی زبردستی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اہل علاقہ کی مکینوں کے مطابق اس علاقے میں واردات روز کا معمول بن چکی ہے جبکہ پولیس ایف ائی ار درج کرنے کی بجائے سفید کاغذ پر روزنامچہ رپورٹ درج کر کے جان چھڑا لیتی ہے۔ انہوں نے چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور ایس ایس پی اپریشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر نوٹس لیا جائے اور اس علاقے میں پولیس کا گشت بھی بڑھایا جائے