• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخون آباد میں معمر شخص کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پھندو کی حدود اخون آباد میں معمر شخص کو کلہاڑی کے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 65سالہ نانبائی ملک دوا جان ولد بسم اللہ جان جو صافی قوم کے بزرگ ہے عشاء کے وقت گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اس پر کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کردیا اورفرار ہو گئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر تھانہ داؤد زئی کی حدود جٹی پایان میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر زبردستی جواں سال لڑکی کی عزت لوٹ لی مدعیہ دختر حمز ہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے ساتھ ا س کی ایک ماہ قبل موبائل پر دوستی قائم ہوئی تھی اور گزشتہ شب وہ اس کے گھر آیا تھا جو اس کی عزت لوٹنے کے بعد فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
پشاور سے مزید