پشاور ( وقائع نگار) تحصیل کونسل بڈھ بیر پشاور کا اجلاس تحصیل کونسل بڈھ بیر میں ہوا جس میںصوبائی احکامات کی روشنی میں اپنے ذرائع سے آمدن کے مواقع پیداکرنا ٗنئے ٹیکسز کا نفاذ ٗ سب کمیٹیوں کی تشکیل ٗ ٹی ایم اے بڈھ بیر پشاور کے دفتر کیلئے سولرائزیشن کی منظوری اور دیگر امور کے حوالے سے بحث ہوئی اس موقع پر تحصیل چیئرمین بڈھ بیر مفتی طلاء محمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل بڈھ بیر میں فنڈ کی بندش اور اختیارات پر کام جاری ہے اور انشاء اللہ جلد ہی مسائل حل کئے جائینگے چیئرمین اپنی اہمیت کو سمجھے اور جوانکی ذ مہ داری ہے اسے بھر پور طریقے سے اداکریں ٗ چیئرمین کی اپنی عزت ہے جبکہ سیکرٹری کی اپنی ذمہ داری ہے وہ اپنی سرکاری کام کریگا جبکہ چیئرمین عوام کی خدمت کریگا ٗتحصیل بڈھ بیر میں آفس میں ائیر کنڈیشنر لگے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے ماہانہ بلز زیادہ آتے ہیں انہوں نے کہاکہ آمدن کے ذرائع بڑھانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں