پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی پولیس نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔22اکتوبر کو غز چوک میں ساجدہ زوجہ مزمل خان گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھی جس کے شوہر مزمل نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی ٗپولیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپو رٹ سے معلوم ہوا کہ ساجدہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے بعدازاں مقتولہ کے والد بخت زمین نے پولیس کو بتایاکہ اس کی بیٹی ساجدہ کو اپنے شوہر مزمل نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاتھا پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ملزم مزمل کوگرفتارکرلیا پولیس کا کہناہے کہ ملزم مزمل نے انہیں بتایا کہ اس کے سالے کی شادی کے لئے اس نے اپنی اہلیہ کے لئے کپڑے خریدے تھے جو اسے پسند نہیں تھے اوراسی تنازعہ پران کی تکرار ہوئی تھی جس کے دوران اس نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیااور ڈرامہ رچایا کہ اس نے خودکشی کی ہے ۔