پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد کی حدود سر دار احمد جان کالونی میں رہزنوں نے دن دیہاڑے 40لاکھ روپے چھین لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔عمران سکنہ چترال حال قاضی کلے گزشتہ روز ابدر شہر بازار میں سونا فروخت کر کے چالیس لاکھ روپے لے کر جارہاتھا کہ راستے میں مسلح رہزنوں نے روکا اوراسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اس سے رقم چھین لی اس دوران اس نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اورفرار ہو گئے مجروح کو طبی امدادکے لئے ہسپتال پہنچایا گیا پولیس نے رہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔