• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاکس اور امبریلا سکیم کے خلاف جاری حکم امنتاعی میں 19 نومبر تک توسیع

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خیبر پختو نخوا حکومت کی جانب سے بلاکس اور امبریلا سکیم کیخلاف جاری حکم امنتاعی میں 19 نومبر تک توسیع کردی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اس موقع پر درخواست گزار کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کی جانب سے سلطان محمد خان ایڈوکیٹ جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایا کہ اس کیس کے لئے کچھ وقت دیا جائے جس پر عدالت نے اس کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی اور جاری حکم امتناعی میں توسیع کردی واضح رہے کہ دائر رٹ پیٹشن میں اپوزیشن ارکان نے صوبائی حکومت کی جانب سے امبریلا سکیمز اور بلاک ایلوکیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔
پشاور سے مزید