• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام کی مضبوطی کیلئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے، میئر پشاور

پشاور( وقائع نگار )میئر پشار حاجی زبیر علی نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظا م کی مضبوطی میں ہم آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کربلدیاتی ملازمین کی خدمت کرینگے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ملازمین کو جن مسائل کا سامنا ہے اور تنخواہوں پنشن کے حوالےسے انہیں جن تکالیف سے گزرنا پڑ رہا ہے مشترکہ جدوجہد کے ذریعے انہیں حل کرینگے انہوں نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن میں 1992 سے ملازمین کے بچوں کی بھرتی نہیں ہوئی تھی اور انکے بچوں کو حقوق نہیں مل رہے تھے لہذا ملازمین کے بچوں کوحقوق دئیے ہیں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہیں اور آئندہ بھی کرینگے عوام کی خدمت کے حوالے سے آپ لوگوں کے شانہ بشانہ ہونگے
پشاور سے مزید