پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں ایف ای ایس اور یو این ڈی پی کے تعاون سے طلباء کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔ جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر فیض اللہ جان اور ترجمان پشاور یونیورسٹی علی عمران بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں طلباء اور طالبات کو شعبہ صحافت کے مختلف موضوعات پر ٹریننگ دی گئی۔ جس میں تنقیدی سوچ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم یعنی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کو کیسے ذمہ داری کیساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے شامل تھے۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے حوالے تربیت دینے والے ڈاکٹر ناظر محمود ایف ای ایس اور برہان الحق یو این ڈی پی نے طلباء اور طالبات کو ٹریننگ دی۔طلباء اور طالبات نے ورکشاپ کے انعقاد پر جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر فیض اللہ جان کو خراج تحسین پیش کیا۔