• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بل میں شہری کو 80ہزار بقایاجات بھیجنےپرپیسکو کونوٹس

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے ایک شہری کے بجلی بل میں پیسکو کی جانب سے 80 ہزار روپے کےبقایاجات ببھیجنے کے خلاف دائر رٹ منظور پر پیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔درخواست گزار عمران اللہ کی جانب سے کیس کی پیروی دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے کی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پسیکو نے درخواست گزار کے بجلی کے بل میں 80 ہزار روپے کے بقایا جات شامل کۓ جس کے خلاف انہوں نے وفاقی محتسب میں اپیل دائر کی 17 جنوری کو وفاقی محتسب نے دونوں فریقین کو طلب کرلیا اور انہیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی پیسکو حکام نے شہری کے بقایا جات ختم کرنے کی یقین دہانی کر دی۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ ابتداٸ سماعت کے لۓ درخواست منظور کرتے ہوئے پیسکو حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
پشاور سے مزید