پشاور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ پشاور کے شعبہ پولیٹکل سائنس کی چیئرپرسن پروفیسر شاہدہ امان نے کہا ہے کہ مرکہ ہیومنٹیرین مشاہدگاہ سے ماضی میں پاکستان کی 40 لاکھ سے زائدد مہاجرین کی میزبانی و خدمات سے دنیا بھرکے لئے اس میدان میں خصوصی کردار پر تحقیق اور نئے تجربات پر مبنی پالیسی سازی و آگاہی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگی۔وہ شعبہ پولٹیکل سائنتس میں ہیومنٹیرین آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ مشاہدگاہ کے نگران ڈاکٹر ایوب جان نےکہا کہ مشاہدگاہ کو علاقائی سطح پر سول سوسائٹی حکومتی اداروں اور غیرسرکاری قومی و بین الاقوامی اداروں کیلئے حل طلب پالیسی وضع کرنے میں ایک مرکز کے طور پر فعال تحقیقی سرگرمیوں کیلئے کارآمد ثابت ہوگا ۔