• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ابوظبی پورٹس میں  4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، امارات کی سرمایہ کاری معیشت کو فروغ دینے میں مدد دے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان اور ابوظبی پورٹس کمپنی کے درمیان جمعہ کو ریلوے ، کسٹمز ، ایئرپورٹ انفرااسٹرکچر اور بحری امور شپنگ سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی 4 یاداشتوں پردستخط کیے گئے۔

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ برادر ملک متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی، پاکستان اور یو اے ای تجارت، توانائی ، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں جامع اقتصادی شراکت داری سے ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

شہبازشریف سے عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کی قیادت میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

وفد نے پاکستان میں اے ڈی پورٹس کی موجودہ سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں جہاز رانی، بندرگاہوں کی کارکردگی بڑھانے، لاجسٹکس اور کسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید