اسلام آباد( فاروق اقدس) امریکہ کی حکومتی ریاستی زندگی میں بھارتی تارکین کا کردار بڑھتا جارہا ہے اور وہ اہم عہدوں پر امریکی امور مملکت میں اپنا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں ’’ تیلگو خاندان کا داماد‘‘ امریکہ کا نائب صدر، بھارت کی بیٹی امریکہ کی ’’سیکنڈ لیڈی‘‘ بنے گی اوشا کا شوہر جے ڈی وینس نائب صدر نامزد ، کملا ہیرس کے گائوں میں اداسی، اوشا کے گائوں میں جشن ، جبکہ پا کستانی نژاد امریکی شہری زندگی کے مختلف شعبوں بالخصوص میڈیکل کے علاوہ سیاسی اور پارلیمانی حلقوں میں زیادہ مصروف و مقبول ہیں تاہم اس کا بھی پس منظر ہے۔ اہم عہدوں پر فائزہونیوالےبھارتی نژاد امریکن اپنے ملک کے ارب پتی گھرانوں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی پر بھی عبور رکھتے ہیں، سابق صدر جوبائیڈن کی ٹیم میں درجن سے زیادہ بھارتی نژاد امریکن موجود رہے، ان میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو کشمیری خواتین بھی شامل ہیں ،دو سال قبل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنا پہلا ٹیکنیکل افسر بھارتی نژاد نند مول چندانی کو مقرر کیا تھا ، ماضی میں امریکہ میں بھارتی نژاد دو گورنر بھی رہ چکے ہیں اور حالیہ انتخابات میں بھارتی اراکین کانگریس اور سینیٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔