• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں امریکی صدر کا استحقاق اور اختیارات کا دائرہ کار

اسلام آباد (فاروق اقدس/ جائزہ رپورٹ) امریکی آئین کے مطابق ایک صدر کو چار سال کی مدت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اور کوئی صدر زیادہ سے زیادہ دو مدتوں کے لیے منتخب ہو سکتا ہے۔ 

مجاز فیصلوں کے اختیار کے باوجود عدالتیں صدر کے کسی بھی حکم کو کالعدم قرار دے سکتی ہیں صدر عہدے کا غلط استعمال یا جرم کرتا ہے تو ایوان نمائندگان مواخذے کی کارروائی شروع کرسکتا ہے صدر سربراہ ریاست بھی ہوتا ہے اور سربراہ حکومت بھی۔ 

وفاقی ایگزیکٹو برانچ کا کنٹرول بھی صدر کے پاس ہوتا ہے جس میں ملکی افواج سمیت 40 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں۔ صدر کانگریس کی طرف سے منظور شدہ قوانین کو نافذ کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ (چیک اینڈ بیلنس) حکومت کی تین شاخیں، انتظامیہ عدلیہ اور مقننہ اختیارات شیئر کرتی ہیں۔ 

صدر مجرموں کی سزائیں معاف کر سکتا ہے اور وفاقی ججوں کو نامزد کر سکتا ہے لیکن ان کی تصدیق کے لیے سینیٹ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

 صدر سینیٹ کی منظوری سے کابینہ کے ارکان کا تقرر بھی کرتا ہے۔ یہ ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے مقننہ انتظامیہ کو کنٹرول کرتی ہے۔ (ریاستی یونین کی طاقت) صدر کو وقتاً فوقتاً ملکی معاملات کے بارے میں کانگریس کو بتانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید