اسلام آباد (رپورٹ :حنیف خالد) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو و سیکرٹری ریونیو ڈویژن کی منظوری سے ایف بی آر نے سینئر افسروں کی رپورٹنگ لائن کا تعین کر دیا،جس کے مطابق بورڈ نے کون سے افسران اپنے سے کس سینئر افسر کو رپورٹ کیا کرینگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (لا) ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو کو رپورٹ کیا کرے گا ۔ تا ہم ڈائریکٹریٹ آف لا کے ڈائریکٹر صاحبان ڈا ئریکٹر جنرل (لا) کو رپورٹ کیا کرینگے۔ ڈائریکٹر جنرل سیلز ٹیکس ایف بی آر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز سیلز ٹیکس انکم ٹیکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو رپورٹ کیا کرے گا۔ چیف سیلز ٹیکس آپریشنز اور چیف آئی آر انیلیسز ڈائریکٹر جنرل سیلز ٹیکس ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کیا کرینگے۔ یہ اہم نوٹیفیکیشن سیکرٹری ڈویژن نے جاری کر کے اس کی نقول سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیئرمین تمام ممبر صاحبان تمامڈائریکٹرز جنرل تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو چیف مینجمنٹ چیف ایڈمن تمام سیکرٹریوں اور سیکنڈ سیکرٹری ایڈمن ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دی گئی ہیں۔