کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او نے سب سوائل کمیٹی اور اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج اورگریڈ18کے ایگزیکٹوانجینئر/ سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد دلاور کو عہدوں سے ہٹادیا اور کئی ماہ سے تقرری کے منتظر انجننئر تابش رضا حسنین کو سب سوائل اور اور ظہیر شیخ کو انچارج اینٹی تھیفٹ سیل تعینات کر دیا ہے اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن نے گزشتہ روز آرڈر جاری کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سب سوائل واٹر کے لائسنس پر مبینہ سنگین بدعنوانیوں پرکی گئی ہے لیکن ان کی جگہ جن افسروں کو چارج دیا گیا ہے انہیں بھی ماضی میں مختلف الزامات پر عہدوں سے ہٹایا جاتارہاہے اور ان کی واٹر کارپوریشن کے لئے کارکردگی اچھی نہیں رہی ہےخاص کر تابش رضا حسنین کافی عرصے سے بغیر کسی پوسٹ کےتھے انہیں موجودہ سی ای او نے ہی ناْص کارکردگی پر فارغ کیا تھا محمد دلاور سی ای او کےاعتماد کے افسر تصور کئے جاتے تھے مختلف کمیٹیوں شامل رہتے تھے انہوں نے گزشتہ سال غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا ظہیر شیخ اس سے قبل ایکسئن شاہ فیصل ڈویژن تعینات تھے اور اب مذکورہ عہدے پر گریڈ 17کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سیوریج علی احمد کوپانی کا اضافی چارج دیا گیا ہےجن کے علاقوں شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹاون،رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں پہلے ہی پانی کی عدم دستیابی کی شکایات بہت ہیں۔