• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع سرکلر واپس، ای او بی آئی پنشنرز کو کم از کم 10 ہزار روپے ماہانہ ہی ملیں گے

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے کم از کم پنشن کا متنازع سرکلر واپس لے لیا، قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ کےاس اقدام سے پنشنرز میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین کی ہدایت پر ادارے نے کم از کم پنشن کی شرح کے متعلق متنازع سرکلر نمبر 25-01/2024 ءبتاریخ 26 جولائی 2024ء فوری طور پر واپس لے لیا ، جو سابق چیئرمین فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ کے دور میں مذکورہ تاریخ کو جاری کیا گیا تھا، اس کی رو سے کم از کم پنشن کی شرح آجران کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کنٹری بیوشن سے منسلک کردی گئی تھی اور پنشن کی شرح کم ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہزاروں پنشنرز میں بڑے پیمانے پر بے چینی پھیل گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید