• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ کے کارکن افواہوں پر دھیان نہ دیں، مسائل حل کریں گے، مریم نواز

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) مسلم لیگ کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں افوا ہوں پر دھیان نہ دیں اوورسیز پاکستانی ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے ہر مشکل کے وقت اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں موجود پاکستانیوں کی مدد کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور اور ملک شرجیل ا عوان سے جنیوا میں ایک ملاقات میں کیا۔ اس ملاقات میں قائد مسلم لیگ صدر پاکستان مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گھڑی سے باہر نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔ وفاق میں میاں محمد شہباز شریف اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں ملک پاکستان کو درپیش مسائل سے باہر نکالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور کر رہی ہے ملکی و غیر ملکی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو بھی مسائل ہوں گے ان کو ترجیہیبنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کا تحفظ کیا جائے گا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور نے قائدین کو قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ہالینڈ مسلم لیگ ن کے تمام عہدے داران کا دلی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہالینڈ سے بھی اوورسیر پاکستانی بزنس مین اور ہالینڈ کے بزنس مین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید