لاہور (نمائندہ جنگ)پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند میں اضافے کے باعث موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں صبح 10سے شام6بجے تک سفر کا بہتر ین وقت ہوتا ہے۔ادھر سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث6پروازیں منسوخ اور29تاخیر شکار ہو گئیں۔ فلائٹ آپریشن کے مطابق لاہور سے ریاض کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔