کراچی (اسٹاف رپورٹر )پی آئی اے اور کراچی کی تجارتی برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے مابین جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پاگیا معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی آئی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر کراچی کے اعلی حکام موجود رہے۔