• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل کمپنیز کا پٹرولیم سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ )آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے مالی سال 2026کے فنانس بل میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کے تسلسل پر سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے رعایت ختم کرنیکا مطالبہ کیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مقامی ریفائنریوں کے اپ گریڈیشن منصوبوں میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈال دے گا۔11 جون 2025 کو وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈویژن جناب علی پرویز ملک کو لکھے گئے خط میں او سی اے سی نے 16 مئی 2026 سے نافذ العمل ان لینڈ فریٹ ایکویلائزیشن مارجن (IFEM) کے ذریعے جی ایس ٹی کے اثرات کی وصولی کی اجازت دے کر حکومت کی عبوری ریلیف کو تسلیم کیا، تاہم یہ ایک عارضی اقدام ہے جس کے اپنے مضمرات ہیں۔

اہم خبریں سے مزید