• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 17سے 19جون تک منعقد ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی اسلام آباد میں نائب وزیراعظم سے ملاقات ،یہ کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے اہم ترین مسئلے، فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تناظر میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا محور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔اسحاق ڈار کی شرکت پاکستان کے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر حمایت کا مظہر ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید