مانچسٹر (ہارون مرزا) برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینر نے اشارہ دیا ہے کہ انگلینڈ میں نئی کونسل ہاؤسنگ کو خریداری کے حق سے محرو م ہونا پڑ سکتا ہے۔ اسٹاک کے نقصان کو روکنےکیلئے نئی سوشل ہاؤسنگ پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نئی سماجی رہائش پر پابندیاں متعارف کرائے گی چونکہ یہ سلسلہ 1980میں مارگریٹ تھیچر کے ذریعہ شروع کیا گیا، اس اسکیم کو خریدنے کے حق نے کونسل ہاؤسز میں رہنے والے کرایہ داروں کو اکثر خاصی رعایت پر خریدنے کی اجازت دی۔ یکے بعد دیگرے کنزرویٹو وزرائے اعظم نے اسکیم کو بڑھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے تقریباً 20لاکھ گھر فروخت ہوئے، اس پالیسی کو پہلے تو محنت کش طبقے کے لوگوں میں گھر کی ملکیت کی شرح میں اضافے کیلئے سراہا گیا تھا لیکن حال ہی میں اس پر بے گھر ہونے کی شدت میں اضافے کا الزام لگایا گیا ہے، خیراتی اداروں اور مہم چلانے والوں نے اس اسکیم کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مزید سماجی رہائشیں تعمیر کی جائیں گی، نائب وزیراعظم نے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نظام کو چھوڑ کر کونسل کے مزید گھر نہیں چاہتیں، ہم ان پر پابندیاں عائد کریں گے، انگلینڈ کو بے گھر ہونے کے سلسلے میں تباہ کن ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ نائب وزیراعظم نے 2007میں رائٹ ٹو بائی سکیم کے تحت اپنا گھر خریدا تھا حکومت رواں موسم خزاں میں پالیسی پر مشاورت شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے لیبر کا انتخابی منشور نئی تعمیر شدہ سماجی رہائش پر تحفظات بڑھانے کا عہد کرتا ہے۔ لیبر نے اس پارلیمنٹ کے دوران 1.5ملین مکانات بنانے کا وعدہ کیا ہے لیکن سماجی گھروں پر کوئی اعداد و شمار نہیں ڈالے ہیں۔ اسکیم خریدنے کا حق اسکاٹ لینڈ میں 2016میں اور ویلز میں 2019میں ختم ہوابجٹ میں ریچل ریوز نے کونسلوں کو سوشل ہاؤسنگ کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت دینے کے اقدامات کا اعلان کیا، یہ پالیسی گزشتہ کنزرویٹو حکومت نے مارچ 2024تک دو سال تک جاری رکھی۔ مئی میں گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے کہا تھا کہ نئی جائیدادوں کے لیے خریدنے کے حق کو معطل کر دیا جانا چاہیے اور اس پالیسی کی وجہ سے شہر کا رہائشی بحران ہر سال بدتر ہوتا چلا گیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے 2012میں مخلوط حکومت کے دوران خریدنے کا حق دوبارہ شروع کیا اور اس رعایت میں اضافہ کیا جس پر کرایہ دار اپنے کونسل کے مکانات خرید سکتے تھے 2022 میں بورس جانسن نے اسکیم کو ان کرایہ داروں تک بڑھا دیا جنہوں نے ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز سے اپنے گھر کرائے پر لیے تھے۔