• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ نہیں کر پا رہا ٹرمپ گھٹیا شخص ہیں یا امریکہ کے ہٹلر، ڈی جے وینس

اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ)میں یہ فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک گھٹیا شخص ہیں یا وہ امریکہ کے ہٹلر ہیں۔20جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں یہ ریمارکس کسی اور کے نہیں بلکہ جے ڈی وینس کے ہیں جنہیں انہوں نے اپنا نائب صدر مقرر کیا ہے۔ ان کے یہ ریمارکس آج بھی ریکارڈ پر موجود ہیں جن سے انہوں نے کبھی انحراف نہیں کیا۔ تاہم یہ 2016کی بات ہے جب امریکہ میں انتخابات ہورہے تھے تو اس زمانے میں وینس ٹرمپ کے بدترین مخالفوں میں شامل تھے اور اس دوران انہوں نے’’نیور ٹرمپ‘‘یعنی ٹرمپ کبھی نہیں سلوگنز کے ذریعے ایک پراثر مہم بھی چلائی تھی۔ سینیٹر بننے کیلئے معافی مانگی، امر یکا ہو یاپاکستان سیاست میں متعینہ اقدار نہیں , پھر انپی سوانح عمری ہلبلی ایلجی(Hillbiilly Elegy)میں جس کی اشاعت نے نہ صرف بیسٹ سیلر کا مقام حاصل کیا اور ریکارڈ کے مطابق اس کتاب کی 15لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ ڈی جے وینس نے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی ان کے متنازعہ پہلوؤں پر مخصوص حوالوں اور سوچوں پر بھی اظہار خیال کیا۔ اکتاب کو غیر معمولی طور پر مقبولیت حاصل ہوئی تھی اور اس پر نیٹ فلیکس نے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید