• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں ‘ ڈی جی

کراچی (این این آئی)ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ایک انٹرویو میں مصطفی جمال قاضی کا کہناتھاکہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں آخری مرتبہ اضافہاپریل 2024ء میں کیا گیا تھا۔مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ پاسپورٹ کی فیس میں آخری بار اضافہ بھی 10سال بعد کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید