اسلام آباد ( آن لائن ) لاہور کے بعد اسموگ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں تک بھی پہنچ گیا ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،اسلام آباد اور پشاور سمیت کئی شہروں میں اسموگ اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں شام / رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔