• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ کیخلاف اقدامات ناکافی، تعمیرات کیوں بند نہیں ہورہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس میں حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےقائم مقام چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو رپورٹ سمیت آج پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے ذمہ دار شہر میں موجود نہیں ہیں، جب حکومت کی بائیکس فراہمی پالیسی پر آرڈر کیا تو حکومتی لوگوں نے ہنسنے والے ریمارکس دئیے،کیا اب کوئی جواب ہے ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آج عدالت موجود نہیں ، یہ سب سے اہم معاملہ ہے، پنجاب حکومت سموگ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حکومت کو تعمیراتی کام روکنے کیلئے کام کرنا چاہئے ،دھواں گاڑیوں کو جرمانہ کی بجائے بند کیا جائے ،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں جائیں ،عدالت نے کوئی تحریری حکم نہیں دیا کہ مارکیٹس 8 بجے بند کی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید