• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(فاروق اقدس) جسٹس سنجیو کھنہ نے پیر کوبھارتی سپریم کورٹ کے 51ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی جانب سے ان کا نام چیف جسٹس کے لیے تجویز کرنے پر حکومت نے 24 اکتوبر کو ایک نوٹی فکیشن جاری کرکے ان کو اگلا چیف جسٹس نامزد کیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی مدت چھ ماہ کی ہوگی۔ وہ اگلے سال 13 مئی کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔خبروں میں بہت زیادہ رہنے والے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ 10 نومبر کو اپنے عہدے سے سبک دوش ہوئے۔ سبک دوشی سے عین قبل انھوں نے کئی اہم فیصلے کیے جن میں اتر پردیش کے مدارس کے حق میں دیا جانے والا فیصلہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی بحالی کا فیصلہ قابلِ ذکر ہیں۔وہ اس بینچ کا بھی حصہ تھے جس نے الیکٹورل بانڈز کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید