• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا بریک ڈاؤن، دھابیجی پر 72 انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

گھارو( نامہ نگار) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک اور فوری بحالی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن پھٹ گئی,مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح کے الیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈ کارپوریشن کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد فوری بحال ہو گئی جسکے باعث پمپنگ بند ہو کر دوباہ اسٹارٹ ہونے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72قطر انچ کی لائن نمبر 5بیک پریشر کے باعث قومی شاہراہ کے قریب پھٹ گئی جسکے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم لائن پھٹنے سے پانی قومی شاہراہ پر پہنچ گیا جس سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ اطلاع ملنے پر واٹربورڈ کارپوریشن حکام موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا وال بند کرکے مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن کی مرمت کاکام 24 گھنٹوں کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید