راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صادق آباد میں سب انسپکٹر نوشیروان عادل مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا،قرآن خوانی میں ایس پی راول سعد ارشد، ایس ایچ او صادق آبادسمیت دیگر افسران اور اہل کاروں نے شرکت کی، مرحوم سب انسپکٹر نوشیروان عادل ڈینگی کے مرض میں مبتلا تھے جوچند روزقبل دوران علاج معالجہ ہسپتال میں وفات پا گئے تھے، قرآن خوانی میں مرحوم سب انسپکٹر ،پولیس کے شہداء اورملک وقوم کی خیر وبرکت کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔