راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فتح جنگ روڈ پر محکمہ خوراک کی جانب سے روکے گئے آٹے سے لوڈ 2ٹرک مسلح ملزمان گن پوائنٹ پر چھڑواکرلے گئے ، تھانہ ائرپورٹ کو عابد حسین گوندل فو ڈانسپکٹر نے بتایا کہ 9بجے رات غیر قانونی نقل و حمل گندم و آٹا کی روک تھام کے لئے فتح جنگ روڈ نزد موٹروے ٹول پلازہ بجانب پشاور موجود تھا کہ ایک ٹرک کوروک کر چیک کرنے پر اس میں سپیشل فائن آٹا نجی ملز گوجرانوالہ پرنٹ شدہ لوڈ تھا ،ایک اور ٹرک کو روک کر چیک کرنے پر اس میں آٹا پرنٹ شدہ نجی ملز شاہد ولہ روڈ گجرات لوڈ تھا ڈرائیور حضرات سے بابت نقل و حمل آٹا ای پرنٹ،ڈلیور آرڈر،لائسنس طلب کیا تو وہ بحث و تکرار کرنے لگے ،اسی اثنا میں ایک کار موقع پر آگئی جس میں کار ڈرائیور کا نام و پتہ دریافت کرنے پر وقاص خان سکنہ تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد معلوم ہوا جس کے ہمراہ چار افرادسوار تھے۔