• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان ویمن روئنگ چیمپئن شپ 2025-2026 اختتام پذیر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے)یونیورسٹی آف لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اور ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی نے دوسری اور لاہور گیریژن یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی معروف سماجی کارکن، چیئرپرسن تنظیم برائے امن و ثقافت، سابق معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم برائے انسانی حقوق و خواتین کی ترقی، اور کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک تھیں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین کھیلوں سمیت زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں صلاحیتوں کی حامل ہیں، اور اس نوعیت کے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرتے ہیں، انہوں نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی جانب سے ایونٹ کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں کھیلوں کا ماحول مثبت اور حوصلہ افزا سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید