• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روالپنڈی مختلف حادثات،ٹرین اور ڈمپر کی ٹکر لگنے سے 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹرین اور ڈمپر کی ٹکر لگنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے، تھانہ چک لالہ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈ پر ڈمپر کی ٹکر لگنے سے عظمت علی ولد محمدعظیم سکنہ ڈونگی کلاں جاں بحق ہو گیا، ادھر تھانہ چک لالہ کے علاقہ رحیم آباد کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار کی زد میں آکر عارف محمود ولد عبدالحکیم سکنہ گلستان کالونی کچی آبادی شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو 1122نے اس کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی۔
اسلام آباد سے مزید