راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کمرشل مارکیٹ میں ہوائی فائرنگ کرنے اور سیکورٹی گارڈ کو دھمکیاں دینے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ نیوٹاؤن کو ولی اللہ نے بتایا کہ سیکورٹی گارڈ ہوں صبح چار اشخاص اور ایک لڑکی رکشے پر سوار ہو کر کمرشل مارکیٹ میں ہمارے احاطے کے سامنے واقع پان شاپ پر آئے پان لینے کے بعد وہ ہماری عمارت کے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے اور پان کی پیک تھوکنے لگے، میں نے انہیں کہا کہ ابھی صفائی کی ہے آپ سڑک پر پان نہ تھوکیں تو وہ برہم ہو گئے اور گالیاں دینے لگے اور جھگڑا شروع کر دیا اس دوران ان میں سے ایک شخص نے فائرنگ کر کے اسی رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔