راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری کار اور 17موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ ایران روڈ پر2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شرافت حسین سے موبائل اور500روپے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ماربل فیکٹری روڈ پر2موٹرسائیکل سوارعبد الشکور سے گن پوائنٹ پر7ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلزارقائدمیں2موٹر سائیکل سوار فہد سےڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرعدیل روشن سے موبائل چھین لیا گیا ۔