اسلام آباد( نیو زرپورٹر) کلنری اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسی لینس ایوارڈز 2025اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ اس تقریب میں نامور شیفس، ریسٹورینٹرز، ہوٹل مالکان اور صنعت سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی، جہاں پاکستان کی پکوانی صنعت میں نمایاں کارکردگی اور جدت کا اعتراف کیا گیا۔ ہائی کمشنر ماریشس برائے پاکستان منسو کُریم بکس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پاکستان کی ہاسپیٹیلٹی کمیونٹی کی صلاحیتوں اور لگن کو سراہا اور ماریشس اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے، سیاحت کے فروغ اور ہاسپیٹیلٹی ڈپلومیسی کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت زوہیب خان نیازی اور ایم پی اے رفعت عباسی نے بھی شرکت کی۔