• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں رواداتیں، شہری رکشہ،13موٹرسائیکلوں سےمحروم ہو گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں رواداتیں، شہری رکشہ،13 موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔اسلحہ کی نوک پر متعدد شہری لوٹ لئے گئے،موبائل فونز ،نقدی ،طلائی زیورات چھین لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کےشہری مختلف وارداتوں میں 8موٹرسائیکلوں ایک رکشے ، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی چھ بکریوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ بنی کے علاقہ چاندنی چوک میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہری سے 2ہزارروپے ،پرس، کاغذات ،تھانہ دھمیال کے علاقہ قائداعظم کالونی میں2 موٹرسائیکل سوار توقیر سے اسلحہ کی نوک پر دو لاکھ روپے ،آئی فون ،موبائل،شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس ،دکان کی چابیاں وغیرہ ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو میں حمد رشید وغیرہ سے 2نامعلوم ملزمان 3 موبائل اور 25ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،شاہ دی ٹالیاں کے قریب عبداللہ کی 6 بکریاں مالیتی 3لاکھ روپے ،پیرودھائی موڑ کے قریب عدنان کے گھر سے تالے توڑ کر 28ہزار روپے ،سونا مالیتی3لاکھ روپے اور موبائل ،کلمہ چوک میں عامر اقبال خان نیازی کی دکان سے تالے توڑ کر سامان مالیتی ایک لاکھ 11ہزار دوسوروپے ،گلزار قائد میں تراب کے گھرسے سامان مالیتی ایک لاکھ 20ہزارروپے ، ایک کیش اینڈ کیری بوستان خان روڈ سے پیزا اون،چلرز، سٹیبلائزر، بسکٹ اوون، مختلف کراکری، گراسری مالیتی 15لاکھ روپے،گلشن آباد میں علی اکبر کے زیر تعمیر مکان کے گیٹ کا تالہ توڑ کراندرسے سامان 3لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔ ادھر اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 5موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید