راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ملکہ کو ہسار مری میں برفباری کے سیزن کے دوران سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئےکروڑوں روپے کی نئی جدید مشینری محکمہ ہائی وے سب ڈویژن مری کو فراہم کر دی گئی ہیں جن کو سٹینڈ بائی بھی کر دیا گیا ہے۔ فراہم کی گئی مشینری میں تین جدید سنو بلور اور ایک ہیوئی لوڈر شامل ہیں محکمہ ہائی وے کے پاس مشینوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ عارضی لیبر اور نمک کے چھڑکاؤ کیلئے ٹرانسپورٹ بھی ہائر کر لی گئی ہیں اور وافر مقدار میں کیمیکل اور نمک بھی سٹاک کر لیا گیا ہے۔ محکمہ ہائی وے کے مطابق برفباری کے دوران سڑکوں سے فوری طور پر برفباری صاف کرنے اور ٹریفک کی روانی ممکن بنانے کیلئے ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں اور ان آپریشنز کیلئے ہمارے تجربہ کار ملازمین اور افسران چو بیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔