راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سنگین جر ائم میں ملوث پا نچ اشتہا ری مجرموں سمیت 12جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے منشیا ت، اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا، تھانہ سمبل، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ نو ن اورتھا نہ ہمک پولیس ٹیموں نے 8 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے60گر ام آئس، چار مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیے۔جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 5مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔