• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کانفرنس آف پارٹیز (کاپ۔29) کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان‘ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان‘ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردوان ‘برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر‘ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف‘ تاجکستان کے صدر امام علی رحمن ‘نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل ‘بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس ‘قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سمیت عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔ 

تفصیل کے مطابق وزیرِاعظم کی اماراتی صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید