اسلام آباد(محمد صالح ظافر)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ساڑھے آٹھ ماہ کی حکومت میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر پانچ ناکام یلغاروں کے بعد وزیراعظم کی دعوت پر پیر کو ڈی چوک پروٹوکول کے ساتھ آئیں گے تاکہ ایوان وزیراعظم اجلاس میں شریک ہوں اسکے چھ دن بعد وہ ڈی چوک پر چڑھا ئی کے لئے آئیں گے تو پولیس اور سلامتی کے ادارے تعاقب میں ہونگے،گنڈاپور نے ایوان وزیراعظم آنے کے لئے اپنی پارٹی سے اجازت حاصل نہیں کی،پانچ ماہ قبل ایسے اجلاس میں شرکت پر عمران خان نے انکی سرزنش کی تھی کہ اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ مسکراتے ہوئے تصویر کیوں بنوائی،گنڈاپور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے آرمی چیف سے آمنا سامنا ہوگا،کیا وہ اس موقع کو مذاکرات کا بند دروازہ کھولنے کے لئے استعمال کر سکیں گے،سوال،خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور جو ساڑھے آٹھ ماہ کی حکومت میں پانچ مرتبہ وفاقی دارلحکومت کے معروف ڈی چوک پر یلغار کرنے اور یہاں احتجاجی دھرنا دینے کی کال دے کر اس کے قریب پہنچ کر بھی ناکام لوٹتے رہے ہیں ۔