• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا غیر قانونی طور پر یورپ جانیوالے ممالک میں پانچواں نمبر

کراچی(آئی ا ین پی ) غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا، 2022تک پاکستان غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 10 سرفہرست مملک میں شامل نہیں تھا۔ غیر قانونی ترک وطن کے بارے میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2021سے اکتوبر 2022کے دوران غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق معاشی مشکلات، روزگار کی کمی اور مہنگائی کے سبب پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ 2023 کے وسط تک پاکستان پانچواں بڑا ملک بن گیا، دسمبر 2023تک 8778 افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے۔ سیاسی بے یقینی، دہشت گردی، مہنگائی، تعلیم کے مواقع کم ہونا اور روزگار کی کمی بھی غیر قانونی ہجرت کے اسباب ہیں۔ پاکستان کے شہری علاقوں سے غیر قانونی ہجرت کا رجحان زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید