اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےقوم سے باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میںقوم سے درخواست کی ہے کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں۔