• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے شہریوں سے رائے لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس جس میں عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز‘ سائلین اور شہریوں سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں عدالت عظمیٰ سے لے کر ماتحت عدلیہ اور نظام انصاف کے ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیاگیااور اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے نظام انصاف کے طریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیاجبکہ عدالتی نظام کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے مختلف پلانز پیش کیےگئے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اجلاس میں درس وتدریس سے وابستہ اسکالرز اور ماہرین نے شرکت کی‘اجلاس میں نظام انصاف کو بہتر کرنے کے لیے جامع اصلاحات پر غور کیا گیا، چیف جسٹس نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے نظام انصاف کو درپیش چیلنجوں سے متعلق آگاہ کیا‘رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاس کے شرکاء کو نظام انصاف میں ناگزیر اصلاحات پر بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید