• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: رضیہ بیلا سیّد

صفحات: 120، قیمت: 800روپے

ناشر: ہارون پبلی کیشنز، L-74سیکٹر 5/C-2بلال ٹاؤن، نارتھ کراچی، کراچی۔

فون نمبر: 2243868 - 0332

رضیہ بیلا سیّد عرصۂ دراز سے لکھ رہی ہیں، لیکن اُنہیں کوئی دعویٰ نہیں۔  خاموشی کے ساتھ اپنا ادبی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، کبھی کبھی کسی ادبی جریدے میں اُن کی کوئی تحریر نظر آجاتی ہے۔ ہمارے پیشِ نظر اُن کی تیسری کتاب ہے، جسے اُنہوں نے چار حصّوں میں تقسیم کیا ہے۔ 

باب اوّل میں مضامین، دوم میں کہانیاں، سوم میں اوراقِ زندگی کےعنوان سے اُن کی زندگی کے مختلف واقعات اور باب چہارم میں اُن کی سابقہ دو کتب’’ وردِ زیست اور یادوں کے سنگ‘‘ پر اہلِ قلم کی آرا یک جا کردی گئی ہیں۔ 

رضیہ بیلا سیّد کے مضامین میں تنوّع پایا جاتا ہے۔ مذہبی، سیاسی، قومی اور معاشرتی مضامین کےعلاوہ اُنھوں نے زندگی کے مسائل و مشکلات، دُکھ درد، انسانیت کی تذلیل اور غربت و مفلسی پر درد مندی کے ساتھ قلم اُٹھایا ہے۔کتاب کا دیباچہ زاہد رشید نے تحریر کیا ہے، جن کا تعلق ایک علمی و ادبی خانوادے سے ہے۔ان کے والد، پروفیسر ہارون رشید کا شمار یگانۂ روزگار ادبی شخصیات میں ہوتا تھا۔