• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہر قدم پر عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ہر قدم پر عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور شرجیل انعام میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول ہاؤس کراچی میں میں ملاقات کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوںنے پارٹی چیئرمین کو خیبرپختونخوا کے وسائل کے حوالے سے وفاق کے غیرمنصفانہ روئیے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔بلاول بھٹو زرداری نے فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا سے وفاقی روئیے اور امن و امان کی صورتحال پر صوبائی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں اثناء منگل کو سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وزیر شرجیل میمن بلاول بھٹو کو صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا جال بچھایا جارہا ہے، اس سلسلے میں پیدا ہونے والے عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید