• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ پچاسی ہزار آٹھ سو چھتیس ارب روپے پر پہنچ گئے

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈٹوٹ گئے-ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈ پچاسی ہزارآٹھ سوچھتیس ارب روپے پر پہنچ گئے-ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں سات ہزارچار سو سترہ ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان کا قرضوں اور واجبات پر انحصار مزید بڑھ گیا-ملک پر قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں-اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق ستمبر2024 تک پاکستان پرقرضےاورواجبات85ہزار836 ارب روپے ہوگئے،ستمبر2024تک ملک پر مقامی قرضہ 47ہزار536 ارب روپے اورغیر ملکی قرضہ33 ہزار722ارب روپے تھاجبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان پرواجبات4 ہزار 484ارب روپےتھے-دستاویز کے مطابق ستمبر 2023تک ملک پر قرضوں اور واجبات کاحجم 78ہزار419ارب روپے تھا۔
اہم خبریں سے مزید