راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) زکوٰۃڈے کے سلسلے میں محکمہ زکوٰۃ و عشر ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ضلعی زکوٰۃ آفیسر ثنا ء الرحمٰن انجم اور عملہ نے کوٹھہ کلاں میں زکوٰۃ سے متعلق آگاہی واک کی اور شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے ۔ ضلعی زکوٰۃ آفیسر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال محکمہ نے 20کروڑ87لاکھ 45ہزار 7سو 35روپے 13ہزار 5سو 53 مستحقین میں تقسیم کئے تھے جن میں سے اکثریتی رقم بذریعہ بائیومیٹرک تصدیق تقسیم ہوئی ۔رواں سال کی زکوٰۃ بھی انشااللہ جلد تقسیم ہو گی ۔